Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی کرکٹر نے بابر اور شاہین کی تعریف کن الفاظ میں کی؟

اسٹیو اسمتھ شاہین آفریدی کے کھیل کے بھی معترف نکلے
شائع 02 جون 2023 05:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس پر کمنٹ کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کیں۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے، گزشتہ چند سالوں میں بابر اعظم اپنے کھیل میں بہتری لایا ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں ہمیں اس کو قابو کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بابر ایک خطرناک کھلاڑی ہے جو بہترین پیس کے ساتھ زیادہ رنز بناتا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ شاہین آفریدی کے کھیل کے بھی معترف نکلے۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی خطرناک ہوں گے۔

cricket

babar azam

Cricket Australia

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

steven smith