Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، شیخ یعقوب نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

شیخ یعقوب نے ڈی آئی خان سے مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی
شائع 02 جون 2023 05:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے39 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شیخ یعقوب اور اس کے خاندان نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں۔

شیخ یعقوب نے بیرون ملک سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہم ادنی سیاسی مقاصد کی خاطر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب برداشت نہیں کر سکتے۔

ان کا خاندان تحریک انصاف سے نظریاتی وابستگی رکھتا تھا، اکتوبر 2023 کے متوقع الیکشن میں وہ این اے 39 سے پی ٹی آئی کے مستند ٹکٹ ہولڈر تھے۔

شیخ یعقوب نے مستقبل کی سیاست بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ بہرحال انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دل خراش واقعات کے بعد وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو قومی اداروں پر حملوں میں ملوث ہو۔

شیخ یعقوب نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔

pti

Dera Ismail Khan

pti former mna

Politics June 2 2023

shaikh yaqoob