محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرکی بھرتیوں کا فیصلہ
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرکی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر(ای سی ٹی) کی 1500 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی ہدایات دی ہیں، بھرتیاں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ طریقہ کار کے تحت کی جائیں گی۔
سال 2018 میں آئی بی اے کے ذریعے 1100 کے قریب (ای سی ٹی) کی خالی اسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے بعد سے زائد 660 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا، جبکہ 400 سے زائد پوزیشنز خالی رہ گئیں تھیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے (ای سی ٹی) کی مزید 1100 پوزیشنز کا اضافہ کیا ہے مجموعی طور پر(ای سی ٹی) کی 1500 کے قریب نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
پالیسی کے تحت ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر(ای سی ٹی) کی نوکری فی میل امیدواروں کے لئے مختص ہیں۔
صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ بچوں کی ارلی اسکولنگ کی ضرورت کو محسوس کرنے ہوئے محکمہ کی طرف سے ارلی چائلڈ ہوڈ کلاسز کا آغاز کیا گیا۔
وزیر تعلیم سندھ نے (ای سی ٹی) کے سروس اسٹرکچر اور پروموشن کے رولز بنانے کے حوالے سے بھی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed on this story.