Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کارکن ڈٹ جائیں، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں، پرویز الہٰی

میں افواج پاکستان کا حامی رہا ہوں، دیکھنا چاہئے یہ ملک و قوم کو کس طرف لے جارہے ہیں، صدر پی ٹی آئی
شائع 02 جون 2023 02:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

لاہور ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ میں بالکل بے گناہ ہوں، مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، میں افواج پاکستان کا حامی رہا ہوں، دیکھنا چاہئے یہ ملک وقوم کو کس طرف لے جارہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ حق و سچ پر ہیں، ڈٹ کر کھڑے رہیں، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اپنی گرفتاری کا مدعا محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں۔ وہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں۔ ان کے قائد خود انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں۔

عامر میر نے پرویز الہٰی سے متعلق مزید کہا کہ موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے، پنجاب کی نگراں حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے۔ پرویز الہی کو کرپشن کرنے پر محسن نقوی نے مجبور نہیں کیا تھا۔ گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے، قانون ہر بدعنوان کے خلاف حرکت میں آئے گا۔

9 May

PTI Leaders Left Party

Politics June 2 2023