Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کا 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنے کا فیصلہ

مجوزہ ڈالر ریٹ پر بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ایک ٹریلین روپے تک پہنچ سکتی ہے
شائع 02 جون 2023 02:05pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

وفاقی حکومت نے 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کیلئے 290 روپے ڈالر ریٹ کے مطابق تخمینے تیار کئے جارہے ہیں، ڈالر ریٹ میں آنے والی تبدیلی حکومتی اعداد و شمار کو غلط کر سکتی ہے، ایسی صورت میں حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے دفاعی بجٹ، فارن ڈیبٹ سروسنگ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام زد میں آسکتے ہیں۔ مجوزہ ڈالر ریٹ پر بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ایک ٹریلین روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت مجموعی طور پر ڈیبٹ سروسنگ کی مد میں 7.5 ٹریلین روپے مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے پہلے ڈالر ریٹ 300 رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے 290 روپے رکھا گیا ہے۔

Ishaq Dar

economic crisis

dollar vs rupee

budget 2023 24