وکیل کو شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا دے دیا
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں وکیل کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت منگل 6 جون تک ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا۔
PTI Leaders arrested
9 May
PTI Leaders Left Party
Politics June 2 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.