Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: فی کلو آٹے کی قیمت میں بڑی کمی

چکی مالکان نے آٹا مزید سستا ہونے کا عندیہ دے دیا
شائع 02 جون 2023 12:24pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

لاہور:فلور ملز کے بعد چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت کم کردی ، آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے فی کلو کی کمی کردی گئی۔

چکی مالکان کی جانب سے کمی کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 20 روہے کمی کے بعد 170 روپے سے 150 روہے فی کلو ہوگئی ہے۔

قیمت میں کمی کیے جانے سے متعلق چکی مالکان کا موقف ہے کہ منڈی میں گندم سستی ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوئی۔

انہوں نے عدنیہ دیا کہ گندم مزید سستی ہونے پر آٹا بھی مزید سستا کردیا جائے گا۔

چکی مالکان کے مطابق پرانی گندم کی پسائی کرنے والوں نے قیمتیں کم نہیں کیں، ایسے چکی مالکان زیادہ نرخوں پر آٹا بیچ رہے ہیں ۔

punjab

flour mills

low price wheat