Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات، پنجاب میں 4 ہزار شرپسندوں میں سے 2 ہزار سے زائد کی شناخت

جناح ہاؤس حملے کے 1800 شرپسندوں میں سے 1100 سے زائد کی شناخت کرلی گئی، ذرائع
شائع 02 جون 2023 11:33am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ملک میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 4 ہزار 120 شرپسندوں میں سے 2 ہزار 290 کی شناخت ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے کے 1800 شرپسندوں میں سے 11 سو 25 کی شناخت کرلی گئی۔ جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 158 کی شناخت ہوئی اور 109 گرفتار ہیں جبکہ عسکری ٹاور پر ایک ہزار شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں سے 121 کی شناخت ہوئی اور 81 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ کیمپ پر 150 شرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 95 کی شناخت ہوسکی اور 77 گرفتار ہیں، پی اے ایف بیس میانوالی میں 177 حملہ آوروں میں سے 152 کی شناخت ہوچکی، 103 گرفتار ہیں۔ گوجرانوالہ کینٹ میں 400 افراد نے حملہ کیا جن میں سے 346 کی شناخت ہوئی اور 172 گرفتار ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں سے 192 کی شناخت ہوئی اور اب تک 112 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

Punjab police

9 May

jinah house attack

Politics June 2 2023