Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار300 ہوگیا
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 12:39pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

کراچی: کاروباری روز کے آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 302 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا ہے، 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار300 ہوگیا۔

SBP

pakistan stock exchange

pakistani rupee

USD VS PKR