لاہور ہائیکورٹ نے یاسمین راشد کی ضمانت کیلئے ٹھوس وجہ مانگ لی
بیماری کی ادویات حراست میں فراہم کردی جائیں گئی، کوئی وجہ بتائیں جس پر ضمانت ملے، عدالت
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی ضمانت کیلئے ٹھوس وجہ مانگ لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے کی کوئی شہادت نہیں ہے، اعانت جرم کا الزام ہے۔
عدالت اور یاسمین راشد کے وکیل میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ وکیل نے کہا کہ ملزمہ کی عمر 71 سال ہے، میڈیکل رپورٹ درخواست ضمانت میں شامل کردی ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ وہ تو اس روز گاڑی کے اوپر بیٹھیں تھیں۔ وکیل نے جواب دیا ، کھڑی نہیں ہو سکتیں اس لئے بیٹھ جاتی ہیں۔
لاہورہائیکورٹ نے ضمانت کے لئے ٹھوس وجوہات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کی ادویات حراست میں فراہم کردی جائیں گئی، کوئی وجہ بتائیں جس پر ضمانت دی جاسکے۔
9 May
pti workers arrest
PTI Leaders Left Party
مقبول ترین
Comments are closed on this story.