Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرینی افواج کا روس کے سرحدی شہر پر میزائل حملہ

روسی افواج نے دراندازی پر30 یوکرینی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، حکام
شائع 02 جون 2023 09:38am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

یوکرین نے روس کے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین روسی شہری زخمی ہوگئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین نے شہر بلیگوروڈ کے مرکز اور مضافات میں گراڈ میزائل داغے ہیں۔ حملے میں روسی انتظامی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر کریملن مخالف گروپ نے روسی فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کرکے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کریملن مخالف گروپ نے جمعرات کے روز ڈرون فوٹیج جاری کی جس میں دعویٰ کیا کہ روس کے بیلگوروڈ علاقے میں روسی فوجی سازو سامان کو تباہ کیا گیا۔

دوسری طرف روس نے مشرقی یوکرین اور دارالحکومت کیف پر میزائل داغ دیئے، حملے میں تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی افواج نے ڈیسیانسکی اور دنیپرو وکسکی کے علاقوں میں کارروائی کی، کیف اور مشرقی یوکرین کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے تک فضائی بمباری جاری رہی۔ روسی افواج نے دراندازی پر تیس یوکرینی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

یادر رہے کہ روس اور یوکرین جنگ ایک سال سے جاری ہے۔ گزشتہ ماہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر اٹھارہ حملے کیے تھے۔

russia

Ukraine

Russia Ukraine War