Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی لوک گلوکارہ لائیو پرفارمنس کے دوران فائرنگ سے زخمی

گلوکارہ شرکاء کی جانب سے جشن میں کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آگئیں
شائع 02 جون 2023 09:24am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

بھارتی ریاست بہارمیں لائیو شو کے دوران فائرنگ سے معروف لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے زخمی ہو گئیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بھوجپوری سنگر نیشا اپادھیے لائیو شو میں پرفارم کررہی تھیں کہ اس دوران اچانک وہ شرکاء کی جانب سے جشن میں کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آگئیں۔

ضلع سرن جنتا بازار علاقے کی پولیس واقعے کا علم سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ سے ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی نیشا کی بائیں ٹانگ میں لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، گلوکارہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وزیر برائے فن و ثقافت جتندر کمار رائے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فائرنگ مجرمانہ فعل ہےاور لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے، یہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ایسا کرنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہئیے کہ عوامی اجتماعات اورتقریبات کے دوران جشن میں کی جانے والی فائرنگ لائسنس یافتہ اسلحے سے ہی کیوں نہ کی گئی ہو، ایک مجرمانہ فعل ہے۔ پولیس واقعے کا جائزہ لیکر تعین کرے گی کہ اس میں کون کون ملوث تھے۔

جنتا بازار پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے سے متعلق ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم معاملے کی مکمل حقیقات کی جائے گی۔

بہار سے تعلق رکھنے والی نیشاپادھیے بطور لوک گلوکارہ ایک منفرد پہچان رکھتی ہیں۔

india

Bhojpuri Singer

celebratory firing

Nisha Upadhyay