Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اروشی روٹیلا مہنگے ترین بنگلے میں منتقل، قیمت کے چرچے

اداکارہ کا نیا گھر اور اس کی قیمت خبروں کی زینت بن گیا ہے
شائع 01 جون 2023 11:32pm

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ممبئی میں واقع ایک نئے گھر میں منتقل ہوئی ہیں تاہم گھر کی قیمت کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا عام طور پر اپنے فیشن اور ماڈلنگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ اس حوالے سے کچھ بھی کرتی ہیں تو وہ خبروں میں آہی جاتا ہے لیکن اس مرتبہ اداکارہ کا نیا گھر اور اس کی قیمت خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا ممبئی میں ایک نئے بنگلے میں شفٹ ہوگئی ہیں اس میں خاص یہ ہے کہ آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کے گھر کے برابر میں واقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 منزلہ اس بنگلے میں سوئمنگ پول اور جِم سمیت کئی مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا اداکارہ اروشی روٹیلا کے اس بنگلے کی مالیت 190 کروڑ روپے (پاکستانی 658 کروڑ روپے) ہے۔

Urvashi Rautela