Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کا 2 نوجوانوں پر ڈاکو سمجھ کر تشدد، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

پتھر برسائے اور لہو لہان کردیا
شائع 01 جون 2023 11:22pm
تصویر: آج نیوز/ فائل
تصویر: آج نیوز/ فائل

نیو کراچی میں عوام نے دو نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، پتھر برسائے، ایک جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہے۔

شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں 18 سالہ آصف جاں بحق جبکہ 19 سالہ شاہزیب شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے، دونوں نوجوان کا پختون ہیں۔

مقتول آصف کے بھائی کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو رحمانیہ سیکٹر میں دونوں نوجوان موٹرسائیکل پرجارہے تھے، جو ساڑھی پریس کرنے کا کام کیا کرتے تھے۔ جاں بحق آصف سہراب گوٹھ کا رہائشی جبکہ زخمی شاہزیب سُرجانی کا رہائشی ہے۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے دونوں نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر تشدد کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن پولیس تاحال کسی بھی ملوث ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

مقتول آصف کےعجب بھائی اور والد کا مطالبہ ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا کراچی پولیس آفس، وزیراعلی ہاؤس پر دھرنا دیں گے ساتھ انہوں نے سہراب گوٹھ کو بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

Sindh Police

Crime