Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا تم اسے پروموٹ کررہے ہو؟ صبا قمر نے احسن خان کو مشکل میں ڈال دیا

خاص طور پر صبا قمر سے ملنے کراچی آیا ہوں، احسن خان
شائع 01 جون 2023 08:51pm

پاکستانی اداکار احسن خان اپنی دوست اور اداکارہ صبا قمر سے ملاقات کیلیے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور گئے مگر ایسے میں صبا قمر نے احسن کو مشکل میں ڈال دیا ۔

احسن خان کی صبا قمر کی گاڑی میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان صبا قمر کے ساتھ گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے ہوئے ہیں تاہم صبا قمر کیمرا پکڑنے کےباعث ویڈیو میں نظر نہیں آرہیں لیکن ان کی آواز سنی جاسکتی ہے۔

صبا قمر نے ویڈیو کی ابتدا میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں لاہور میں کون ہے؟۔

احسن نے ویپر کا استعمال کرتے ہوئے منہ سے دھواں نکانے کے بعد کہا کہ خاص طور پر صبا قمر سے ملنے کراچی آیا ہوں۔

اس موقع پر صبا قمر نے ویپر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے احسن سے کہا کہ ’کیا تم اسے پروموٹ کررہے ہو؟‘۔

صبا قمر کا یہ کہنا تھا کہ احسن خان اچانک جھینپ گئے اور کہا کہ قطعاً نہیں، پتہ نہیں یہ توکسی اور کاہے گاڑی میں پڑا ہوا تھا۔

saba qamar

ahsan khan