Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عابدہ پروین کا گانا بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آواز میں سنیں

عابدہ پروین نے یہ گانا کوک اسٹوڈیو میں گایا تھا
شائع 01 جون 2023 08:31pm

بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا بھی نصیبو لعل اورعابدہ پروین کی آواز میں گائے جانے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے تو جھوم کے عشق میں مبتلا ہوگئیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں عابدہ پروین اور نصیبو لعل نے ’توجھوم‘ گایا تھا جسے اب بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی آواز میں بھی اس گانے کو ریکارڈ کیا اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ویڈیو کو شیئر کیا۔

اس ویڈیو پر کیپشن دیتے ہوئے پرینتی چوپڑا نے لکھا کہ کبھی کبھار بہترین لمحے اچانک سے بن جاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں ڈبنگ کے لیے گئی اور میں تو جھوم گانا گانے کی خواہش کو روک نہ سکی اور اپنا سب سے پسندیدہ گانے کو گایا۔

اس صوفیانہ کلام کو عدنان دھول نے لکھا ہے جبکہ اس گانے میں اردو کے بول معروف شاعر حسرت موہانی کے ہیں۔

Abida Parveen

Parineeti Chopra

Jhoom