Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

گٹکا، ماوا بیچنے والے ہوشیار ہوجائیں

سندھ پولیس نے مزید گھیرا مزید تنگ کردیا
شائع 01 جون 2023 08:31pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور ٹاسک فورس کے اہم اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گٹکا کھانے سے کیسنرکا مرض لاحق ہوتا جس سے ہلاکت ہوتی ہے۔ اس دوران فیصلہ کیا کہ گٹکا فروش کے خلاف قتل کا مقدمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، ٹاسک فورس تشکیل

ایس آئی یو کی پانچ رکنی ٹیم کے سندھ بھر کے کینسر وارڈز کے دورے کرتے ہوئے گٹکا بیچنے والوں کی چین معلوم کرنے کیلئے مریضوں سے انٹرویو بھی کیے اور کیسنر مریضوں کے مدعیت میں 23 مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔

پاکستان

Sindh Police

Gutka