Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار احد رضا میرنے گندے حلیے والی تصویر کیوں شیئر کی؟

ایک مداح نے اداکار کو منہ دھونے کا مشورہ دے دیا
شائع 01 جون 2023 08:13pm

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اپنے نئے انٹرنیشنل پراجیکٹ کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ۔

احد رضا میر بی بی سی کے جنگ عظیم پر بننے والے ویب سیریز ورلڈ آن فائر2 میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

ورلڈ آن فائر 2 کی ایک جھلک کو احد رضا میر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرنے سے ساتھ ہی مداحوں کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس تصویر میں احد ملٹری یونیفارم زیب تن کیے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ تصویر میں وہ مٹی میں آلودہ نظر آرہے ہیں یہاں تک کہ ان کے چہرے پر بھی نشانات واضح ہیں۔

کل 6 اقساط پر مبنی اس سیریز میں جنگ عظیم دوئم کی منظر کشی کی گئی ہے۔ جس میں رائل ائیر فورس کے پائلٹ جرمن بمبار طیاروں کو تباہ کرتے اور مانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔ سیریز کے اس حصے میں جنگ کے نتیجے میں برطانیہ کی خستہ حال گلیاں، نازی جرمنی ، مقبوضہ فرانس اور افریقہ کے صحرا تک میں جنگ کے اثرات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

اداکار کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر پر جہاں اداکارہ رمشا کنول نے تعریف کی وہیں ایک مداح نے تو منہ دھونے کا مشورہ بھی دے دیا ۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اس ویب سریز میں لٹل مرمیڈ اسٹار جونا ہور کنگ کے ساتھ دکھائی دیں گے، اس ٹی وی سیریز کے حوالے سے کوئی تاریخ حتمی طور پر نہیں دی گئی کہ ورلڈ آن فائر 2 کب ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

Ahad Raza Mir