Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونیوالے سپاہی کی نماز جنازہ ادا

شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا
شائع 01 جون 2023 07:57pm
شہید نے 31 مئی کو دہشت گردوں کے حملے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا - تصویر: آئی ایس پی آر
شہید نے 31 مئی کو دہشت گردوں کے حملے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا - تصویر: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جو پولیو ٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے دروان شہید ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مردان کے 25 سالہ سپاہی ثاقب الرحمان گذشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

سپاہی ثاقب الرحمان نے جان کی قربانی دیتے ہوئے پولیو ٹیم کے تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا، جن کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، سول سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ISPR

North Waziristan

Polio Campaign 2023