Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری

عثمان ڈار کے بڑے بھائی سمیت 3 رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
شائع 01 جون 2023 06:12pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بڑے بھائی عامر ڈار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عامر ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، سیاست کی وجہ سے کاروباری نقصان ہوا، میں سیاست کو آج سے چھوڑ رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: اپنی فوج کیخلاف نہیں جاؤں گا، ایم این اے محمود مولوی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے، عثمان ڈار اور عمر ڈار کا اپنا فیصلہ ہوگا، میرا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔

امیربخش بھٹو اور اللہ بخش انہڑ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار امیربخش بھٹو اور اللہ بخش انہڑ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: عامر کیانی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی، علی زیدی اور عباد فاروق کی پارٹی چھوڑنے کی تردید

امیر بخش بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی کے تینوں مرکزی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، یہ صرف فوج پر حملہ نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے ، فوجی اداروں اور کور کمانڈر کے گھروں پر حملہ جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کی سیاست یہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، بس دعا کی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک اور عوام کا بھلا کرے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے خلاف بڑا فیصلہ

امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ اگر سچ پوچھیں تو اب سیاست کرنے کا دل نہیں کرتا، ہماری تربیت اور تعلیم اس سیاسی ماحول سے مختلف ہے، میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ آج جو پریس کانفرنس ہو رہی ہے وہ ایک ڈیڈھ سال قبل کرنی چاہیئے تھی، وقت گزر گیا لیکن مسائل کا ازالہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کیا تھا اس میں ہم نے کوئی سیٹس نہیں مانگی تھیں، میں نے ہمیشہ انہیں سندھ کے دورے کی دعوت دی انہوں نے ہمیشہ کہا کہ آؤں گا لیکن آئے نہیں۔