Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزاد اکبر کے بھائی کے اغواء کا مقدمہ پولیس افسران، رینجرز اہلکاروں کیخلاف درج

پولیس نے مغوی مراد اکبر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا
شائع 01 جون 2023 05:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں شالیمار پولیس نے مغوی مرزا مراد اکبر کے بیٹے کی مدعیت میں پولیس افسران اور رینجرز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کو 2 دن کی مہلت

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مرزا مراد اکبر کو 28 مئی کو ان کے گھر سے اغواء کیا گیا، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کی وردی پہنے افراد نے اغواء کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اغواء کاروں میں سول کپڑوں میں بھی لوگ شامل تھے، پولیس آفیشل اور سول کپڑوں میں ملبوث افراد ملازمین کو ہراساں کرتے رہے۔

اسلام آباد

shahzad akbar

kidnapped

Politics June 1 2023

Former Adviser on Accountability

murad akbar