Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دونوں میں سے اصلی کاجول کون ہے، اجے دیوگن بھی چکراجائیں

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کاجول سے حیران کن حد تک مماثلت
شائع 01 جون 2023 04:04pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

مقبول عقیدے کے مطابق دنیا میں ایک شخص کے 7 ہم شکل ہوتے ہیں۔ لالی ، بالی اور ہالی ووڈ سے متعدد ستاروں کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں اور اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ اداکارہ کاجول کی ہم شکل انفلوئنسر نیشا ساہا کا ہے۔

نشا کے انسٹاگرام پروفائل پر نظرڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے چہرے کے خدوخال کاجول سے حیرت انگیز مماثلت رکھتے ہیں۔ نشا کو انسٹاگرام ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جانے والی ریلز میں نشا کاجول کی فلموں کے مشہور مکالموں پر لپ سنک کرنے کے علاوہ وہ 90 کی دہائی میں کاجول کی ہی طرح اپنے بال بناتی اور اسٹائلنگ کرتی ہیں۔

سفید ساڑھی میں ملبوس کاجول کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک منظر کی طرح نشا کا میک اپ اور تاثرات دلچسپ طور پر کاجول سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

نشا اور کاجول کی بعض تصاویر آپس میں اس حد تک مماثلت رکھتی ہیں کہ شاید اداکارہ کے نصف بہتر دیکھ کرپہلی نظرمیں خود بھی نہ پہچان پائیں کہ دونوں میں سے اصلی کاجول کون ہے۔

Bollywood actress

Kajol

Bollywoood

Ajay Devgn