Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ائرفورس کا ’ کِرن’ تربیتی پرواز میں جل کر خاکستر

سرچ آپریشن کے دوران میدانی علاقے میں طیارے کا ملبہ مل گیا
شائع 01 جون 2023 03:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چامراج نگرمیں انڈین ائرفورس کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سورت گڑھ کے ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے والا بھارتی ائر فورس کا طیارہ ’کرن‘ معمول کی تربیتی پرواز پرمامور تھا۔ طیارے کو زیرتربیت پائلٹ آپریٹ کررہا تھا جبکہ سینیئر انسٹرکٹر پائلٹ ساتھ موجود تھا۔

پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا ، سرچ آپریشن کے دوران میدانی علاقے میں طیارے کا ملبہ مل گیا جو آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ایک فوجی طیارے کو فضا میں ہچکولے کھاتے ہو ئے تیزی سے زمین کی جانب آتے دیکھا تھا جس کے بعد قریب موجود افراد نے وہاں سے دوڑلگا دی، چند لمحوں میں ہی طیارہ زمین پر گرنے سے زورداردھماکا ہوا اورآگ بھڑک اُٹھی ۔

ترجمان بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں موجود دونوں پائلٹس نےخرابی کے پیش نظر پیرا شوٹ کی مدد سے باہرچھلانگ لگا دی تھی۔ حادثے میں دونوں محفوظ رہے تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 مئی کو بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پرگرا تھا، اس واقعے میں بھی پائلٹس محفوظ رہے تاہم جھگی میں آگ بھڑکنے سے 3 خواتین اور ایک کم سن بچہ جان سے گئے تھے۔

Indian Air Force

Mig 21

Indian Airforce

Kiran trainer aircraft