Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناصر خان جان اپنے بیٹے کی بیماری کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

'میرا بیٹا ایان بیمار ہے، مجھے ابھی اپنے بیٹے کی بیماری کے بارے میں معلوم ہوا ہے'
اپ ڈیٹ 03 جون 2023 05:16pm

اپنی غیر معمولی فیس بک ویڈیوز کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان اپنے بیٹے کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

ناصر خان جان اپنے بولنے اور کھانے کے انوکھا انداز کے باعث نیٹیزنز میں کافی مقبول ہوئے۔

اگست 2021 میں ناصر خان جان نے شادی کی اور اب وہ ایک پیارے سے بیٹے ”ایان“ کے والد ہیں۔

حال ہی میں، انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”دی انسٹا شو وِد متھیرا“ میں اپنے بیٹے کی بیماری کے بارے میں بات کی۔

ناصر خان جان اپنے بیٹے کی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

 ناصر خان جان اپنے بیٹے ایان کے ساتھ
ناصر خان جان اپنے بیٹے ایان کے ساتھ

اپنے ننھے سے بیٹے ایان کی بیماری پر بات کرتے ہوئے ناصر خان جان نے کہا، ’جیسا کہ میں نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ میرا بیٹا ایان بیمار ہے۔ وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہے۔ مجھے ابھی اپنے بیٹے کی بیماری کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ جب میں شو کے لیے کراچی آ رہا تھا تو میری بیوی اسے چیک اپ کے لیے لے کر گئی تھی، اس میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔‘

 ناصر خان جان اپنے بیٹے ایان کے ساتھ
ناصر خان جان اپنے بیٹے ایان کے ساتھ

انہوں نے کہا کہ میری بیوی اس کی بیماری کے بعد بہت پریشان تھی، اس نے مجھے پہلی دستیاب فلائٹ لینے کے بعد فوراً واپس آنے کا کہا لیکن میں نے خود پر قابو رکھا اور میں نہیں گیا، میں نے اس سے کہا، ’میں آپ لوگوں کے لیے کام کر رہا ہوں، اگر میں آؤں گا۔ پھر کون کمائے گا؟ اب مجھے اپنے والدین کے درد کا احساس ہوا ہے۔ میں والدین کی اس اذیت سے بے خبر تھا۔

مداح سوشل میڈیا پر انفلوئنسر کے معصوم بیٹے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

nasir khan jan