Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اردن کے شاہ نے بیٹے کو شادی کے تحفے میں کیا دیا

شاہی ہاشمی کورٹ ’’ القرا‘‘ میں دیے گئے عشائیہ میں 'منسف' سے تواضع
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 02:44pm

اردن کے سربراہ شاہ عبداللہ دوم نے بیٹے ولی عہد شہزادہ حسین کو شادی کے تحفے میں ”ہاشمی تلوار“ پیش کی۔

شاہ عبداللہ دوم نے بیٹے کی شادی کے موقع پر ہاشمی کورٹ میں شاہانا عشائیہ دیا۔ جس میں اردنی ثقافت اور میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی۔ فنکاروں نے مشترکہ آرٹ ورک بھی پیش کیا ۔ شاعری اور دیگر مختلف شوز پیش کیے گئے۔

عشائیہ ’’القرا‘‘ میں تقریبا 4 ہزار افراد نے شرکت کی۔ شرکا میں حکومتی اور کاروباری شخصیات سمیت سیکورٹی سروسز کے عہدیدار شامل تھے۔

اردن کے سربراہ شاہ عبداللہ دوم نے بیٹے ولی عہد شہزادہ حسین کو شادی کے تحفے میں ”ہاشمی تلوار“ پیش کی۔ اس تلوار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے عجلون قلعہ کے آس پاس کے پتھروں سے نکالے گئے لوہے سے تیار کیا گیا، اس پر قرآنی آیت بھی کندہ ہے۔

بادشاہ نے ولی عہد شہزادہ حسین کو جو تلوار تحفے میں پیش کی وہ شاہ عبداللہ اول کی اس تلوار کی نقل ہے جو 1916 میں بنائی گئی تھی۔ یہ تلوار اردن میں خاص طور پر ولی عہد کی شادی کے موقع پر تیار کی گئی۔

واضح رہے کہ شاہی ہاشمی کورٹ میں منعقدہ اعشائیہ کو ’‘ القرا’’ کہا جاتا ہے۔ اس عشائیہ میں مشہور روایتی ڈش ’‘ منسف’’ پیش کی جاتی ہے۔ ’‘ القرا’’ کے نام سے شاہی دعوت اردن کی شاہی روایات کا ایک حصہ ہے۔ یہ دعوت اردن کی کسی شخصیت کی سخاوت اور مہمان نوازی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

Jordan

Wedding Crown Prince of Jordan Al Hussein bin Abdullah

Pak Jordan Relation