Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ، دو سپاہی شہید

حملہ پاک ایران بارڈر پر سنگوان کے علاقے میں کیا گیا۔
شائع 01 جون 2023 12:59pm
شہید سپاہی حسنین (دائیں) اور سپاہی عنایت اللہ (بائیں)۔ تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر
شہید سپاہی حسنین (دائیں) اور سپاہی عنایت اللہ (بائیں)۔ تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ پاک ایران بارڈر پر سنگوان کے علاقے میں کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو سپاہی ڈیرہ غازی خان کے رہائشی 34 سالہ حسنین اور جھل مگسی کے رہائشی 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ایرانی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے فرار کے راستے مسدود کئے جاسکیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ISPR

بلوچستان

Attack on check post