Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں

چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے تھے۔
شائع 01 جون 2023 12:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً پنجاب بھر کے اسپتالوں کے او پی ڈیز بند کردیے ہیں۔

او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

جناح اسپتال میں عہدیداران نے بھی ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں سکیورٹی نہ ہونے سے مریضوں کے ورثا سے لڑائی عام ہے، ڈاکٹرز پر تشدد نا قابل قبول ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ وزیر صحت معاملے کا نوٹس لیں، معاملے کا نوٹس نہ لیا گیا تو پنجاب بھر کی او پی ڈیز بند کریں گے۔

ڈاکٹرز نے گذشتہ روز بھی سٹرک بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے تھے اور اسپتال میں لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک سال کی بچی میڈیکل وارڈ میں داخل تھی، طبیعت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔

بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے، لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر تشدد کیا، لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، لواحقین کے تشدد سے ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا، مشتعل لواحقین نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو بھی گالیاں دیں۔

مذکورہ واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے اسپتال میں علاج معالجہ بند کر دیا تھس اور او پی ڈی بند کر کے فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں۔

Lahore children's hospital

young Doctors Protest