Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اوپن مارکیٹ میں زمین بوسی کے بعد ڈالر کی قیمت میں دوبارہ اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا لین دین 298 روپے پر جاری
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 04:38pm
آرٹ ورک: آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک: آج ڈیجیٹل

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 13 روپے کمی سے 298 روپے پر آگئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کل سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13روپے سستا ہوا ہے۔

دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 21 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا لین دین 290 روپے تک جا پہنچا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 285.38 روپے میں بند ہوگیا ہے۔

گزشتہ روزانٹر بینک میں 12 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے 47 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 311 روپے تک رہی ہے۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں21 روپے کمی ہوئی ہے، بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں۔

interbank

Open Market

DOLLAR RATE

dollar prices