Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ شاہی خاندان کی دعوت پر اردن ولی عہد کی شادی میں شرکت کریں گے

بلاول 5 اور 6 جون کو عراق جائیں گے جہاں وہ عراقی سربراہان ملاقاتیں کریں گے، وزارت خارجہ
شائع 01 جون 2023 11:25am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے ولی عہد الحسین بن عبد اللہ دوئم اور سعودی شہری رجوا خالد السیف کی شادی میں آج شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر علی عہد کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے اردن روانہ ہوئے تھے۔

ولی عہد الحسین بن عبد اللہ دوئم اور رجوا خالد السیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل سے ہوچکا ہے، شادی کی روزہ تقریبات میں شاہی دعوت بھی ہے جس میں تقریباً چار ہزار سے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

اردن ولی عہد کی شادی کی تقریب آج دارالحکومت عمان کے زاہران پیلس جب کہ استقبالیہ الحسینیہ پیلس میں دیا جائے گا جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دورہ اردن اور عراق کے پہلے مرحلے میں شاہی شادی میں شرکت کے لئے اردن جائیں گے۔

وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ دورہ اردن کے بعد 5 اور 6 جون کو عراق جائیں گے جہاں وہ عراقی سربراہان اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیئے جائیں گے۔

Saudi Arabia

Bilawal Bhutto Zardari

Jordan

MoFA

Royal Marriage