Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ ادو: گھر کے اندر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

دائرہ دین پناہ میں گھر سے منسلک کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 12:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں گھر سے منسلک کباڑ کی دکان میں دھماکے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ افسوسناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی سرگرمیاں موقع پر پہنچیں اور دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوٹ ادو دھماکے پر آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ عثمان انور کا کہنا ہے کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Punjab police

Cylinder blast

rescue 1122

Pakistan Law and order situation