Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات: جوڈیشل انکوائری اور جے آئی ٹی کی تتشکیل کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کا اقدام درست قرار دے دیا
شائع 01 جون 2023 10:08am
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

نو مئی کے واقعات پر لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری اور جے آئی ٹی کی تشکیل کی درخواستیں خارج کردی گئی ہیں۔

عدالت نے پولیس کی سربراہی میں جے آئی ٹیز بنانے کا پنجاب حکومت کا اقدام درست قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس بلال حسن نے ایڈووکیٹ حسن اویس اور افضال فاروق کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

درخواستگزاروں نے لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اور جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی تھی۔

9 May

Politics June 1 2023