لاہور:سرکاری اسپتالوں میں ادویات ،سرجیکل آلات کی قلت کا ذمہ دار ڈالرقرار
ڈاکٹرز اور طبی عملہ بالکل بھی تعاون نہیں کرتا، مریض
ایک طرف لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات کی قلت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تو دوسری طرف مریضوں کا شکوہ ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ بالکل بھی تعاون نہیں کرتا۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ ادویات لکھ کر دی جاتی ہیں اور باہر سے ہی منگوائی جاتی ہیں۔
ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ ادویات کا جو ٹینڈر دیا جاتا ہے، ڈالر کی قیمتوں کا اثر اس پر بھی پڑا ہے، پہلے اس قیمت میں جو ادویات آتی تھیں وہ پوری جاتی تھیں، لیکن اب اس قیمت میں بہت کم ادویات کی تعداد آتی ہے جو چند گھنٹوں میں ختم ہوجاتی ہے۔
Medicines Shortage
Lahore Government Hospitals
مقبول ترین
Comments are closed on this story.