Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
شائع 01 جون 2023 10:02am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کے مخلتف شہروں میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے علاقوں بشمول چنیوٹ، ساہیوال، عارف والا، علی پور سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

پنجاب کے علاقوں میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Met Office

rainy weather

Pakistan Weather