Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذان سمیع خان اپنا دوسرا البم ریلیز کرنے کیلئے تیار

'اس بار میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ میرے لیے نئی تھی'
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 10:29am

گلوکار اور میوزک کمپوزر اذان سمیع خان نے ”اذان“ کےعنوان سے اپنے دوسرے البم کی رکارڈنگ مکمل کرلی ہے۔

گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کے نئے البم کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اسی طرح ہم ریکارڈنگ کے آخری دن تک پہنچ جاتے ہیں اور اب اگلے مرحلے کی طرف گامزن ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بار میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ میرے لیے نئی تھی ۔

البم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال حتمی مراحل میں ہے لیکن اس سال کے آخر میں متوقع ہے۔

Azaan Sami khan