Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے میں اداکارہ کون ہونگی؟ نام سامنے آگیا

وہ جلد ہی خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے 'میں منٹو نہیں ہوں' میں نظر آئینگے
شائع 31 مئ 2023 11:46pm

ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے ان چند ستاروں میں ہوتا ہے جن کے مداح ہمیشہ ان کے ٹیلی ویژن پر نظر آنے کے منتظر رہتے ہیں، ان کا آخری ڈرامہ میرے پاس تم ہو عوام میں بہت مقبول ہوا تھا۔

کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اداکار ہمایوں سعید جلد ہی خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں نظر آئینگے، جس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں لیکن ڈرامہ مختلف وجوہات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔

ڈرامے میں مہوش حیات اور پھر مایا علی کے کام کرنے کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن کسی خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔

گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے آئندہ ڈرامے کے مرکزی اداکروں کے ناموں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ہمایوں سعید مرکزی کردار کریں گے۔

پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے جب ان سے مرکزی اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو خلیل الرحمٰن قمر نے خوش اسلوبی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن والوں نے مجھے ابھی سجل علی کا نام لینے سے منع کیا ہوا ہے۔

Humayun Saeed

Mein Manto Nahi Hon