Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے ہوگئی
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 08:46am
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیوز کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیوز کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 253 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 8 روپے سستا کردیا گیا ہے، اس کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی کی گئی ہے، فی لیٹر لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 68 پیسے ہوگئی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 7 پیسے پر برقرار ہے۔

پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوچکا ہے۔

Ishaq Dar

Petroleum products