Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

حال ہی میں دنوں ستاروں نے فلم ’کیری آن جٹا 3‘کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی
شائع 31 مئ 2023 09:09pm

بالی ووڈ اداکارعامر خان نے کامیڈین کپل شرما سے لائیو شو میں شکوہ کر ڈالا ۔

عامر خان نے فلم ’کیری آن جٹا 3‘کے ٹریلر لانچ کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی جہاں کپل شرما بھی موجود تھے، اس موقع پر عامر نے کہا کہ میں کپل شرما کا بہت بڑا مداح ہوں کیونکہ انہوں نے میری بہت سی شاموں کو رنگین بنایا، مجھے بہت ہنسایا اور میں نے انہیں چند ہفتے پہلےفون کرکے اتنے لوگوں کو ہنسانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں آج کل کم کام کرتا ہوں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہوں، اس لیے ہر شام مجھے کچھ ایسا دیکھنے میں مزہ آتا ہے جس میں کامیڈی ہو، پچھلے کچھ مہینوں سے میں کپل کا شو دیکھ رہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں ان کا اتنا بڑا مداح بن گیا ہوں۔

اُنہوں نے کپل شرما سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ہنسانا بہت بڑی بات ہے، میں آپ کے سب سے بڑے مداحوں میں سے ایک ہوں لیکن میں آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے مجھے کبھی اپنے شو میں کیوں نہیں بلایا؟

کپل شرما نے عامر خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بار عامر خان کو اپنے شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن یہ ہر دفعہ اپنی مصروفیات کی وجہ سےٹالتے رہے، ہماری خوش قسمتی ہوگی اگر آپ ہمارے شو میں آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں جب بھی عامر بھائی سے ملا ہوں ایسے ہی بھیڑ میں ملا ہوں اور میں نے ان سے کئی بار درخواست کی لیکن انہوں نے ہمیشہ یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ابھی وہ کہیں اور جا رہے ہیں اور پھر واپس آنے پر ہم بات کریں گے اور اس طرح پھر ہماری 3 سال بعد ملاقات ہوتی ہے۔

عامر خان نے کپل شرما کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے فلم کی پروموشن کے لیے مدعو کیا تھا لیکن میں فلم پروموشن کے لیے نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ کے لیے آپ کے شو میں آنا چاہتا ہوں۔

Aamir Khan

Kapil Sharma