Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مایا علی کی مجبوری یا مریم نواز کی نقل، ویڈیو وائرل

لوڈ شیڈنگ کے باعث مایا علی بھی مریم نواز کے نقش قدم پر چل پڑیں
شائع 31 مئ 2023 08:48pm

اداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ کے باعث فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام کی اسٹوری پردلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں مایا کو اپنے باورچی خانے میں فرائینگ پین کو چولہے پر گرم کر کے اس سے اپنی ٹی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مایا علی نے بغیر نام لیے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسٹوری پر لکھا کہ ’جب 8 گھنٹوں سے بجلی نا ہو باقی آپ سمجھدار ہیں‘۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل قرار دیا۔

Maryam Nawaz

MAYA ALI