Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی کمیٹیوں پر چاند دیکھنے پر پابندی عائد، رویت ہلال بل قومی اسمبلی سے منظور

سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پر بھی چاند نظر آنے کی خبر نشر کرنے پر پابندی لگادی گئی
شائع 31 مئ 2023 06:11pm
قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل
قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال بل 2022 کی اتفاق رائے منظور دے دی۔

رویت ہلال کمیٹی بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی 16 افراد پر مشتمل ہوگی۔

نجی رویت ہلال کمیٹیوں پر چاند دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر 3 سال قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

بل کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پر بھی چاند نظر آنے کی خبر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی جس کی خلاف ورزی پر پیمرا مذکورہ چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرے گا۔

اسلام آباد

National Assembly

Ruet e Hilal Committee

Moon sighting committee