ڈاکٹر اجمل ساوند قتل کیس میں مطلوب ملزم قبائلی تصادم میں ہلاک
فرانس سے پی ایچ ڈی کرکے آئے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل کیس میں مطلوب ملزم قبائلی تصادم میں ہلاک ہوگیا۔
سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے نواحی گاؤں میں ساوند اور سندرانی کے دو قبائل میں تصادم ہوگیا، تصادم میں پروفیسر ڈاکٹراجمل ساوند کے قتل کیس میں مطلوب ملزم کرم الدین سندرانی مارا گیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کو 2 ماہ قبل دیرینہ دشمنی پر سندرانی قبیلے کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
مقتول اجمل ساوند نے فرانس میں کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی تھی اور سکھر کی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینیجمنٹ (آئی بی اے) یونیورسٹی میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اپریل میں اجمل ساوند کے قتل کے وقت کہا گیا تھا کہ یہ قتل کارو کاری کے ایک پرانے تنازعے پر ہوا ہے تاہم اجمل ساوند کے بھائی نے ایف آر میں کہا کہ ساوند کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.