Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 314 روپے ہے
شائع 31 مئ 2023 04:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 12 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے 47 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 311روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices