Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 31 مئ 2023 08:41pm

حکومت نے کوکنگ آئل 93 روپے تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے کی کمی کردی۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کردیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز میں فی لیٹرکوکنگ آئل 93 روپے تک سستا کردیا گیا ہے، جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔

utility stores

Cooking Oil