Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا مزید 200 بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

پاکستان رواں ماہ 198 بھارتی قیدیوں کو رہا کرچکا ہے
شائع 31 مئ 2023 04:17pm

پاکستان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت 200 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 200 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو اسی ہفتے رہا کردیا جائے گا۔

پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

ذرائع کے مطابق کراچی سے رہا کئے گئے قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیے جائیں گے، قیدیوں کی رہائی سےمتعلق بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رواں ماہ 198 بھارتی قیدیوں کو پہلے ہی کر چکا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت بھی اپنی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے۔

Indian fishermen

Released

wagah border