Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار

پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان مذاکرات ختم
شائع 31 مئ 2023 03:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلڈرائس نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نمائندگی کی جبکہ چیئرمین پی سی بی اور مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور دیگر آفیشلز مذاکرات میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے ورلڈ کپ کے معاملے پر آئی سی سی کے سامنے اپنا مؤقف دہرا دیا، اگر بھارت پاکستان کھیلنے نہیں آئے گا تو پاکستان بھارت نہیں جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے آئی سی سی کو فنانشل ماڈل پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی سی سی وفد آج شام واپس دبئی روانہ ہو جائے گا جبکہ مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کی تجویز دی تھی۔

اس سے پہلے دیگر ایسوسی ایٹ ممبرز نے بھی آئی سی سی فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔