Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف

ایف بی آر نے بجٹ پلان میں نئے اقدامات کی تیاری شروع کردی
شائع 31 مئ 2023 03:21pm

ایف بی آر نے بجٹ پلان میں نئے اقدامات کی تیاری شروع کردی، آئندہ بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پلان میں نئے اقدامات کی تیاری شروع کردی ہے، اور آئندہ بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان رجسٹرڈ افراد کا انکم ڈیٹا حاصل کر کے ٹیکس نوٹس بھیجا جائے گا، یہ ڈیٹا اوسط سالانہ آمدن کا اندازہ لگانے میں معاون ہوگا، ٹیکس نوٹس کا جواب نہ دینے پر پینلٹی لگے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمے کو دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر ٹیکس ریکوری کا اختیار دیا جائے گا، ڈیپازٹ نوٹس کی خلاف ورزی پرجرمانہ بھی لیا جائے گا، نوٹس وصول کنندہ کو ٹیکس کمشنر کا کلیم غلط ثابت کرنا ہوگا، ایک بار کلیم صحیح ثابت ہونے پر ہر سال ٹیکس ریٹرن جمع کرانی ہوگی۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس رجسٹرڈ کا انکم ڈیٹا قومی شناختی نمبر کی بنیاد پر حاصل کیا جائے گا، این ٹی این کے نمبر سے بھی ملکیت اور ٹرانزیکشن کی تفصیل حاصل کی جائے گی۔

budget 2023 24

taxas