Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کی تدفین کے بعد بھائی سیلابی ریلے میں بہہ کر چل بسا

افسوناک خبرسُن کر لوگوں کو دِلی صدمہ پہنچا ہے
شائع 31 مئ 2023 03:04pm
خلیل کی عمر35 برس تھی - تصویر/ عرب میڈیا
خلیل کی عمر35 برس تھی - تصویر/ عرب میڈیا

دُنیا میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو ہمارے دل و دماغ پر نقش ہوکر رہ جاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ اُردن میں پیش آیا جس نے لوگوں کے دِلوں کو دہلا دیا، افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اُردن کی عقبہ گورنری کےعلاقے الشامیہ میں خلیل عبدالنعیمات نامی نوجوان کی بہن کا انتقال اتوار 28 مئی اتوار کو ہوا تھام پیر کی صُبح خلیل طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا نے بتایا کہ خلیل کی عمر35 برس تھی وہ زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا تھا، اتوار کے روز اپنی بہن فائزہ کی تدفین کرنے کیلئے جانے والا خلیل قبرستان سے تمام افراد کے جانے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرنے کیلئے بہن کی قبر پر رُک گیا۔

خلیل اپنی بہن کی قبرکے پاس بیٹھا رہا اور جیسے ہی قبرستان نکلا تو کچھ دیر بعد ہی بارش کے باعث آنے والا سیلابی ریلہ اُسے بہا لے گیا۔ خلیل کی موت کی خبرسُن کر لوگوں کو دِلی صدمہ پہنچا ہے،نوجوان کی لاش مل چکی ہے۔

Rain

Jordan