چین میں مسجد کا گنبد اورمینار شہید کرنے پرمسلمان سڑکوں پرنکل آئے
چین کے صوبے یُنان میں ایک قدیم مسجد کے گنبد اور مینارکو جزوی شہید کیے جانے پر وہاں مقیم مسلم برادری شدید غم وغصے کا شکار ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ناگو نامی قصبے میں واقع تاریخی مسجد کے حال ہی میں تعمیرکیے جانے والے مینار اورگنبد کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے شہید کردیا گیا جس پر وہاں کی مسلمان برداری نے شدید احتجاج کیا ہے۔
یہ قدیم مسجد 1370 میں تعمیر کی گئی تھی جس کے گنبد اور مینار کو مسمار کرنے کا حکم مقامی عدالت نے 2020 میں دیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے دوران گنبد اور مینار کو غیر قانونی طور پرتعمیرکیا جا رہا ہے۔ مسجد انتظامیہ دو سال تک قانونی جنگ لڑتی رہی لیکن بالآخر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔
وہاں مقیم مسلمانوں نے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے، غم وغصے کا شکار مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے، اس دوران پولیس کی شیلنگ سے ہونے والی جھڑپوں کے دوران 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.