Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں کے انتقال کے بعد 2 سال سے قبر سے لپٹا رہنے والا غمزدہ بیٹا

لڑکے کی حیران کُن کہانی منظرعام پر آگئی
شائع 31 مئ 2023 04:09pm
تصویر/ عرب میڈیا
تصویر/ عرب میڈیا

ہرانسان مختلف انداز سے اپنےغم کا اظہار کرتا ہے لیکن بچوں کے لئے ماں باپ سے بڑھ کر کوئی غم نہیں ہوتا یوں کہہ لیں ایک ناقابل برداشت ہوتا ہے۔

دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں، جو اپنے پیاروں کی جُدائی کا صدمہ برداشت نہیں کرپاتے ہیں لیکن یہاں الجزائر کے ایک لڑکے کی اس حوالے سے حیران کُن کہانی منظرعام پر آئی ہے۔

ماں کا انتقال کے ہوجانے کے دو برس کے بعد لڑکے نے قبر پر ڈیرے ڈال دیئے، جنوبی الجزائر کے صوبہ ادرار کے اسماعیل بیراب اپنی والدہ کی وفات کے صدمے کا شکار ہیں اور اپنےغم کو الگ انداز سے بیان کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسماعیل اپنی والدہ کی قبر سے پیٹ کے بَل لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ منظر شئیر کرنے والے نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد شدید غم میں مبتلا ہے۔ والدہ کے انتقال کو دو برس بیت چکے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نوجوان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Motherhood