Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیفی خلیل کے مداحوں کا انتظار ختم

گلوکار نے نئے پراجیکٹ کا ویڈیو کلپ شیئرکردیا
شائع 31 مئ 2023 02:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے مداحوں کے لیے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر نئے گانے کا ویڈیو کلپ شیئرکیا ہے۔

دنیا بھرمیں مقبولیت کی سند پانے والے گانے ’کہانی سُنو‘ کے گلوکار ، شاعر اور کمپوزر نے یوٹیوب اور ٹوئٹر پر 9 سیکنڈ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص کو لالٹین کے ساتھ ساحل سمندر کی جانب چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فی الحال کیفی کی جانب سے ان کے اس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

کیف خلیل مئی 2022 میں یوٹیوب پر کہانی سنو ریلیز کرنے کے سے بیحد مقبولیت حاصل کرچکے ہیں، گانے کی ریلیز سے اب تک اسے 222 ملین ویوز مل چکے ہیں ۔

گلوکار کے اس ہِٹ نمبر کو بھارت میں بھی کاپی کیا گیا جبکہ کئی مغربی گلوکاروں نے بھی کہانی سُنو پر طبع آزمائی کی ہے۔

Kaifi Khalil

Kahani Suno

new song