Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ زمان کی آواز نے مداحوں کو استاد نصرت فتح علی خان کی یاد دلا دی

شاہ زمان فتح علی خان نے اپنی دلکش گلوکاری کی وجہ سے توجہ حاصل کرلی
شائع 31 مئ 2023 12:16am

سوشل میڈیا پر گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ مشہور گانے ’کنا سونا تینوں رب نے بنایا‘ پر سُر ملاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو پر مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان جب سُر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بلکل استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ زمان علی خان کی آواز کو استاد نصرت فتح علی خان کی آواز قرار دے دیا۔

Rahat Fateh Ali Khan

Shahzaman fateh ali khan